sahafion ko bani pti se guftagu ki ijazat na den

عمران خان پر پابندی آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار۔۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریر ، بیانات اور گفتگو نشر کرنے پر عائد پابندی کو مسترد کرتے ہوئےاسے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایمنڈ نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہرشخص کو قانونی ضابطوں کے مطابق تقریر اور تحریر کی اجازت دیتا ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں ریاست اوراداروں کو کارروائی کا مکمل قانونی حق حاصل ہے پاکستان کے تمام ٹیلی ویژن چینلز جہاں پیمرا کے قوائد وضوابط کے پابند ہیں وہیں عوام تک معلومات کی رسائی بھی انکی ذمہ داری ہے  پیمرا کے قوائد کے مطابق ٹیلی ویژن چینلز کا اپنا ادارہ جاتی مکینیزم اور مؤثر تاخیری نظام بھی موجود ہے کسی چینل کی جانب سے اگراس معاملے میں دانستہ یا نادانستہ کوتاہی برتی گئی ہوتو بھی قانون موجود ہے لیکن اس آڑ میں تمام ٹیلی ویژن چینلز کو کسی بھی سیاسی رہنما کی تقریریا گفتگو نشرکرنے سے روکنا خود ایک غیرقانونی عمل ہے ایمنڈ نے ماضی میں بھی بلا تفریق اظہار رائے پر پابندی کی مخالفت اور مؤثر جدوجہد کی ہے ایمنڈ یہ مطالبہ کرتی ہے کہ پیمرا اس قسم کے غیر ضروری ، غیرقانونی اور اظہار رائے کےخلاف کیے جانےوالے اقدامات سے گریز کرے، اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرے اور کسی بھی ضابطے کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں