imran khan or nawaz shareef ki waja se mehengai ka shikar hen

عمران خان اور نوازشریف کی وجہ سے ہم مہنگائی کا شکارہیں، رؤف کلاسرا۔۔

سینئر صحافی، کالم نویس اور تجزیہ کار رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں گھریلو صارفین کیلئے سات روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے‘ جس سے عام آدمی کو یقینی طور پر ریلیف ملے گا۔ اگرچہ میرے خیال میں اتنی بڑی کمی کے باوجود کچھ عرصہ بعد لوگوں کو یہ نرخ بھی زیادہ لگنے لگیں گے۔ یہ انسانی مزاج ہے کہ ہم ہر چیز سستی اور اچھی چاہتے ہیں۔ مجھے چند سال پہلے کے وہ دن یاد آتے ہیں جب بجلی کا یونٹ پندرہ سے بیس روپے تک کا تھا۔ اور پھر پچھلے سال یہ 65روپے تک چلا گیا اور عام آدمی کی چیخیں نکل گئیں بلکہ ان کی بھی جو کسی حد تک مہنگی بجلی افورڈکر سکتے تھے۔دنیانیوزمیں اپنے تازہ کالم میں وہ لکھتے ہیں کہ۔۔ہماری بجلی ڈالروں میں درآمد شدہ ایل این جی اور تیل پر بن رہی ہے‘ تو اس کی قیمت بھی ڈالر سے روپے میں کنورٹ ہوتی ہے۔ جب ڈالر سستا ہو گا تو تیل اور ایل این جی بھی سستی ہو گی۔ جب ڈالر 140روپے کا تھا تو بجلی کا ریٹ پندرہ سے بیس روپے فی یونٹ تھا۔ اب ڈالر کا ریٹ 280 روپے ہے تو بجلی کا ریٹ 65روپے فی یونٹ تک چلا گیا۔ اس سب کا کریڈٹ اگر مجھے دینا ہو تو میں عمران خان‘ شوکت ترین‘ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو دوں گا جنہوں نے ذاتی مفادات کے لیے ایسے اقدامات کیے کہ آج ہم مہنگائی کا شکار ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ سب سے زیادہ نجی بجلی گھر تو سیاستدانوں کے ہیں۔ انہوں نے خود بجلی گھروں سے کتنا لمبا مال کمایا ہے۔ شہباز شریف‘ نواز شریف اور سیف الرحمن کے بچوں نے مہنگی بجلی کے ان کارخانوں سے کتنا کچھ کمایا ہے؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں