ham le kar rahenge azadi

عمران خان کی تقریر سنسر کرنے کی مذمت۔۔

صحافی حامد میر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی براہ راست تقریر کے دوران بار بار ان کی آواز کوسنسر  کرنے کی مذمت کی ہے۔عمران خان کے براہ راست خطاب کے دوران حامد میر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ہسپتال سے خطاب کر رہے ہیں، ان کی آواز مختلف  ٹی وی چینلز پر بار بار غائب ہو رہی ہے، یہ پاکستان کی حقیقت کو واضح کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  انہوں نے جب عمران خان اقتدار میں تھے تو اپوزیشن کی آوازوں کو خاموش کرنے کی مذمت کی تھی ، اب عمران خان اپوزیشن میں ہیں اور وہ ان کی  تقریر کو سنسر کرنے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں