لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نےبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی،عدالت نے وکلا کو نئے پیمرا قانونِ کے تحت بحث کرنے کی ہدایت کر دی، پیمرا کے وکیل شہاب قطب نے پیمرا ترامیمی قانون عدالت میں پیش کر دیا، وکیل نے موقف اپنایا کہ نئے پیمرا قانون کے تحت درخواستیں قابل سماعت نہیں رہیں۔
Facebook Comments