hamlay ke baad imran khan mazeed maqbool

عمران خان کی سی آئی اے کی سابق تجزیہ کار سے ملاقات۔۔

اینکر پرسن طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی سابق تجزیہ کار نے ملاقات کی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں طلعت حسین نے دعویٰ کیا کہ یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ سی آئی اے کی سابق تجزیہ کار اور سابق امریکی سفیر رابن رافیل نے اتوار کو بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات فواد چوہدری کی امریکی سفارتخانے میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے بعد ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ان ملاقاتوں اور اس کے علاوہ امریکی حکام سے ہونے والے روابط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔”دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران کا افراتفری کے ایجنٹ کے طور پر کردار انہیں امریکہ کے کیسےقریب  لا رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں