عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی نے جہاں کئی لوگ خوش ہیں تو کئی تاحال سکتے سے باہر نہیں آسکے ، وہ عوام میں عمران خان کی جیت کی باتیں کررہے ہیں لیکن اکیلے میں پریشان ہوتے ہیں،کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں شاید اپنی جیت کا بھی یقین نہیں ہورہا، ایسا ہی ایک قصہ حامد میر نے بھی اپنے کالم میں لکھ دیا۔ روزنامہ جنگ میں حامد میر نے اپنے کالم گڈبائی میں لکھا ہے کہ ۔۔ کچھ مہربان ایسے بھی ہیں جو 25جولائی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سے سکتے میں ہیں۔ ایسے ہی ایک صاحب سکتے کی حالت میں کراچی سے اسلام آباد پہنچے اور جب بنی گالہ میں عمران خان کو ملے تو خان صاحب نے قہقہہ لگا کر پوچھا ’’اوئے تم کیسے جیت گئے؟‘‘ یہ صاحب سکتے سے باہر آئے اور بڑی مشکل سے مسکرا کر بولے جی جی میں بھی جیت گیا۔۔ پی ٹی آئی کے بنی گالہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سین عوامی اینکر کے ساتھ ہوا، جن کی جیت کا کپتان کو بھی یقین نہیں آیا تھا
عوامی اینکر کی جیت کا کپتان کو بھی یقین نہیں
Facebook Comments