imran khan hukumat mein load shedding nahi hui | Gharida Farooqui

عمران حکومت میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی، غریدہ فاروقی۔۔

ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی بھی خاموش نہ رہ سکیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا “شدید گرمی اور دارالحکومت اسلام آباد بھی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارہ نہیں پا سکا۔ روزانہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ مسلسل جاری۔ گزشتہ دو سال میں اسلام آباد میں کم از کم ایسا نہیں ہوا اور حکومت عمران خان کی تھی۔ ن لیگ کو لوڈشیڈنگ خاتمے کا تو اپنا ریکارڈ ایسے خراب نہیں کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شارٹ فال کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دیہی علاقوں میں لگاتار کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior

imran khan hukumat mein load shedding nahi hui | Gharida Farooqui

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں