imran riaz ko ishtehaari qaraar dene ki karrawai ka aghaz

عمران خان، پرویزالہی میں اختلافات کی تصدیق۔۔

نجی نیوز چینل نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کے درمیان اختلافات کے دعویٰ کیا تھا۔اس حوالے سے معروف اینکر پرسن عمران ریاض خان نے تصدیق کردی ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران ریاض خان نے بتا یا کہ ‘پرویز الہی ایف آئی آر سے ایک نام نکلوانے پر بضدہیں۔،واضح رہے کہ اس سے قبل نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرانے کے معاملے پر عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ  ‘ہم نیوز،نے دعویٰ کیا ہے کہ قاتلانہ حملے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے معاملے پر عمران خان اور پرویز الہی کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گیا ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجو د ابھی تک عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ،اس حوالے سے  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی کی جانب سے درخواست آتے ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے درمیان مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے اختلاف پایا جا رہا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں