imran junior media workers ki tawana awaz hai

عمران جونیئر  میڈیا ورکرز کی توانا آواز ہے،دیپ

ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (دیپ) نے  اپنے  رکن، ممبر کراچی پریس کلب اور سینئر  صحافی علی عمران جونیئر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور وارنٹ گرفتاری  کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین دیپ ذاکر علی اعوان  نے کہا کہ علی عمران جونیئر ایک بے باک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ  میڈیا ورکرز  کے حقوق کے لیے اٹھنے والی ایک توانا آواز بھی ہیں۔ اپنی رائے کا اظہار کرنے پر ایک سینئر صحافی پر  مقدمہ درج کرنا  تشویشناک اور دیگر صحافیوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ چیئرمین دیپ نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو  پہلے سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن میں لے جایا جائے  اور کمیشن ماتحت عدالت میں  جاری عدالتی کارروائی کو مانیٹر کرے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں