نیوز ایکشن کمیٹی نے سینئر صحافی علی عمران جونیئر کو جنگ و جیو گروپ کے سربراہ کی جانب سے قانونی بھجوائے جانے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس پر صحافتی تنظیموں کی پراسرار خاموشی کو افسوسناک قراردیا ہے ۔نیوز ایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیر علی انجم نے جاری بیان میں کہا کہ علی عمران جونیئر صحافیوں کی ایک توانا آواز بن کر ابھرے ہیں ۔میڈیا مالکان علی عمران جونیئر کو ہراساں کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔جنگ گروپ کی جانب سے علی عمران جونیئر کو 5کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوانا قابل تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ مالکان کی ایماء بات بات پر احتجاج کرنے والی صحافتی تنظیموں کی علی عمران جونیئر کے معاملے پر خاموشی افسوسناک ہے ۔اس طرح کی مجرمانہ خاموشی کے باعث ہی صحافتی تنظیمیں اپنا اعتماد کھوتی جارہی ہیں ۔عمیر علی انجم نے علی عمران جونیئر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے لیے بھرپور آواز اٹھانے پر علی عمران جونیئر کے اعزاز میں جلد ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔
عمران جونیئر کو لیگل نوٹس، صحافتی تنظیموں کی پراسرار خاموشی۔۔
Facebook Comments