ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق کا کہنا ہے کہ اس ملک میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، لڑکے سے کوئی سوال نہیں کرتا۔کرن اشفاق ان دنوں اپنی دوسری شادی کے بعد سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں، حال ہی میں ان کے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔وائرل ویڈیو کلپ میں انہوں نے اداکار عمران اشرف سے طلاق اور دوسری شادی کے بعد پہلی بار گزشتہ شادی شدہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سابق شوہر کی جانب سے 5 سالہ شادی کے دوران کسی عوامی تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک عورت جس کا شوہر سپورٹ کرتا ہے وہ دنیا سے لڑسکتی ہے کیونکہ اسے کسی چیز کی پرواہ نہیں ہوتی اسے پتہ ہوتا ہے کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ ہے لیکن میرے معاملے میں ایسا نہیں تھا شوہر کی سپورٹ کم تھی۔انہوں نے بتایا کہ 5 برس کی شادی کے دوران بے پناہ مسائل کا سامنا تھا، میرے والدین اس دوران کبھی سکون سے سو نہیں سکے لیکن ان مسائل کا ذکر نہیں کرنا چاہتی صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ عمران اشرف کو بہت پہلے چھوڑ دیتی لیکن امی نے کہا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے برداشت کرو، طلاق کا نہیں سوچنا، گھر بسانا ہے دو بہنیں اور ہیں لیکن لوگ یہ ہی کہتے ہیں کہ آپ اتنے سال کیوں چپ رہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہئے کچھ بھی ہوجائے میری والدہ میرے ابو کو کچھ بھی نہیں بتاتی تھی کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ ابو کو بتایا تو کیا ہوگا اور ایسا ہی ہوا جب میرے ابو کو میری طلاق کا علم ہوا تو وہ 5 سے 6 دنوں تک اسپتال میں زیر علاج رہے۔انہوں نے کہا کہ جب میری طلاق ہوئی اس کے بعد مجھ میں ہمت نہیں تھی کہ کسی کا سامنا کرسکوں، میں اپنے بہن بھائیوں سے بات نہیں کرسکتی تھی۔ اس ملک میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، لڑکے سے کوئی سوال نہیں کرتا، ابھی بھی سب مجھ سے ہی سوال کرتے ہیں کہ کیوں چھوڑا کوئی سامنے والے سے سوال نہیں کرتا کہ آپ نے کیوں چھوڑا؟کرن بات جاری رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور مزید کہا کہ جب لڑکی کی طلاق ہوتی ہے تو صرف اس لڑکی کی طلاق نہیں ہوتی بلکہ اس کے بہن بھائیوں اور والدین کی بھی طلاق ہوتی ہے۔ میرے کیس میں بھی ایسا ہی ہوا، صرف میری نہیں بلکہ میری دونوں بہنوں اور بھائیوں اور والدین کی بھی طلاق ہوئی شادی شدہ بہنوں سے میرے حوالے سے سوال کیا گیا۔واضح رہے کرن اشفاق کی سوشل میڈیا پر اس وائرل کلپ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے اداکارہ پر پھر تنقید کی اور کہا کہ کچھ خیال کریں عمران اشرف نے اب تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، آپ کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا لیکن آپ مسلسل ان کے خلاف بیان دینے سے بعض نہیں آرہی اور ہر بار ان کا ذکر بیج میں لے آتی ہیں۔صارف کے تبصرے پر کرن اشفاق نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ان کے پاس کچھ کہنے کے لیے نہیں ہے، وہ کیا کہیں گے میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی؟ ایک دن کا وقت دے کر گھر سے نکال دیا تھا۔
عمران اشرف کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، کرن اشفاق۔۔
Facebook Comments