ایمان علی کا خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار۔۔

ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے مصنف اور لکھاری خلیل الرحمان کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمان علی حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں ۔میزبان کے سوال پر ایمان کا کہنا تھا کہ مسترد کی گئی فلموں میں کچھ ایسی فلمیں بھی شامل ہوسکتی ہیں کہ جن کے ہدایت کار اگرچہ دوست ہوں لیکن ان کے لکھاری بالکل بھی دوست نہ ہوں یا پھر کوئی زہر بھی لگ رہا ہو۔وہ ماضی میں خلیل الرحمان کی لکھی گئی فلم میں کام سے انکار کرچکی ہیں ، فلم میں خلیل صاحب نے ہیروئن کے کردار سے دغا کیا، فلم کے رائٹر کو پنجابی اور پنجاب کا پتہ تھا لیکن انھوں نے اس کے برخلاف لکھا ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ کوئی ان کے پاس بہترین سکرپٹ لے کر آئے اور انہیں کام کی پیشکش کرے تا ہم وہ خلیل صاحب کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں