illegal tender of Advertisement reference

اشتہارات کا غیرقانونی ٹھیکہ دینےکا ریفرنس

احتساب عدالت نے اشتہارات کا غیرقانونی ٹھیکہ دینے کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فردجرم کی کارروائی موخر کردی۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اشتہارات کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے ریفرنس کی سماعت کی ،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فردجرم کی کارروائی موخر کردی۔عدالت نے 28 مارچ کو فردجرم کرنے کیلئے تاریخ مقررکردی۔دو ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فردجرم عائد نہ ہو سکی ۔احتساب عدالت نے ملزم انعام اکبر کی رپورٹ طلب کرلی ۔سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظرعدالت میں پیش نہیں ہو سکتا ہے ،استدعا ہے کہ حاضری سے مستقل استثنیٰ دیاجائے۔عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے فردجرم کے وقت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں