pfuj dastoor ka sahafi ke aezaz mein istaqbalia

علاقائی پریس کلبوں کو نیشنل پریس کلب کی وارننگ۔۔۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی منتخب باڈی کو صوبوں کی ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ علاقائی پریس کلبز ذاتی مفادات کیلئے اپنی شناخت نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی ذیلی شاخ کے طور پر کراتے ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی گورننگ باڈی نے اپنے حالیہ اجلاس میں اس امر کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ لیاقت باغ راولپنڈی میں نیشنل پریس کلب کا کیمپ آفس ہے اس کے علاوہ این پی سی کا کسی دوسرے شہر کے پریس کلب کے ساتھ نہ کوئی الحاق ہے نا ہی این پی سی اسلام آباد کی کوئی ذیلی شاخ ہے، اس لیے جو شخص یا پریس کلب کی باڈی نیشنل پریس کلب اسلام آباد یا اس کے کسی عہدے دار کا نام استعمال کر کے اس کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے انہیں متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس سے باز رہیں ، بصورت دیگر نیشنل پریس کلب اسلام آباد ایسے افراد کے خلاف ایف آئی اے سمیت دیگر فورمز پر بھر پور قانونی کارروائی کرے گا کیونکہ وہ اس طرح نیشنل پریس کلب کا نام استعمال کر کے جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ این پی سی اسلام آباد کی منتخب باڈی صوبائی بیوروکریسی کو بھی مطلع کرتی ہے کہ نیشنل پریس کلب کے نام پر کسی بھی مقامی پریس کلب کی سٹریشن نہ کی جائے ۔ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کے اندراج کے لئے این پی سی کے مینیجرز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں