apns journlists award enteries ki taarikh mein toseeh

علاقائی اخبارات اور جرائد کو اشتہارات کا اجراء روک دیا گیا

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں متفقہ طور پر سرمد علی صدر، جمیل اطہر قاضی سینئر نائب صدر، شہاب زبیری نائب صدر، ناز آفرین سہگل لاکھانی سیکرٹری جنرل، محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری اور اویس خوشنود کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا ۔ سالانہ اجلاس عام گزشتہ روز صدر سرمد علی کی زیر صدارت اے پی این ایس ہائوس کراچی میں منعقد کیا گیا جس میں سال 2021-22ءکی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سال 2021ء کے سالانہ حسابات کی رپورٹ کی متفقہ منظوری دی گئی۔ جنرل کونسل میں پورے ملک سے 151؍ ارکان نے شرکت کی۔ جنرل کونسل نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی ، ناصر داد بلوچ اور صفدر علی خان پر مشتمل ایک الیکشن کمیشن تشکیل دیا۔ الیکشن کمیشن نے سال 2022-23ء کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے الیکشن منعقد کرائے جس میں اخبارات اور جرائد روزنامہ آغاز ، روزنامہ بزنس ریکارڈر ، روزنامہ دیانت، روزنامہ ڈان، روزنامہ جسارت ، روزنامہ جدت (کراچی)، روزنامہ جنگ، روزنامہ خبریں ، روزنامہ تجارت، روزنامہ دنیا، روزنامہ ابتک ، روزنامہ پاکستان، نوائے وقت، روزنامہ اوصاف،روزنامہ صحافت ،روزنامہ عوام( کوئٹہ) ،روزنامہ مشرق( کوئٹہ)،روزنامہ مشرق( پشاور) ،روزنامہ وحدت ، روزنامہ کلیم ،روزنامہ کاوش ، روزنامہ آفتاب (ملتان)، روزنامہ بزنس رپورٹ ،روزنامہ پیغام ،روزنامہ سٹی 42، روزنامہ پاکستان آبزرور،روزنامہ ہلچل ،روزنامہ سیادت ،ماہنامہ نئے افق، ماہنامہ دستک ،ماہنامہ سنٹر لائن ، عبرت میگزین اور ہفت روزہ نکھار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ صدر سرمد علی نے رمیزہ مجید نظامی ایم ڈی نوائے وقت گروپ کو اسلام آباد میں وفاقی حکومت سے معاملات کیلئے اے پی این ایس کی نمائندہ خصوصی کے طور پر نامزد کیا۔ مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر روزنامہ نو سج کراچی کی زاہدہ عباسی کو خواتین ناشرین کی نشست پر اور ماہنامہ نیا رخ کو جرائد کی نشست کیلئے نامزد کیا۔ نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہا ۔ اراکین نے متفقہ طور پر اخباری صنعت کی صفوں میں مفاہمت کیلئے حمید ہارون کی کاوشوں کو سراہا اور انکی کاوشوں پراپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ جنرل کونسل نے اختلاف رائے کو دبانے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے اشتہارات کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی شدید مذمت کی اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ بعض اخبارات کیلئے اشتہارات کے اجراء پر عائد پابندی واپس لے۔ جنرل کونسل نے یہ بھی نوٹ کیا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے علاقائی اخبارات اور جرائد کو اشتہارات کا اجراء روک دیا گیا ہے۔اجلاس نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے اشتہارات کے اجراء میں علاقائی کوٹہ کو اسکی روح کے مطابق نافذ کیا جائے اور جرائد کیلئے اشتہارات بحال کئے جائیں۔ اس سے قبل سوسائٹی کی غیر معمولی جنرل کونسل نے صبح ایک اجلاس منعقد کیا اور ایک قرارداد منظور کی جس کے تحت اے پی این ایس کے آئین کے آرٹیکل ایک اور آرٹیکل آٹھ میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ سالانہ اجلاس عام نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی اور ریاض احمد منصوری کو انکی 40؍ سالہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ممبر امرطس منتخب کیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں