akhbari sanat ke frogh mein APNS ka kirdaar qabil sataish

علاقائی اخبارات کو مالی بحران سے بچایاجائے، اے پی این ایس۔۔

اے پی این ایس ریجنل پریس کمیٹی نے وفاقی و صوبائی نگران حکومتوں کی طرف سے اشتہاری حجم میں نمایاں کمی اور علاقائی اخبارات کو اشتہارات کے اجراء میں نظر انداز کرنے اور اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اے پی این ایس کی ریجنل پریس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ہمایوں گلزار کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں علاقائی اخبارات کو درپیش مالی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں اراکین نے وفاق اور تمام صوبوں میں علاقائی اخبارات کو درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مطالبہ کیا کہ علاقائی اخبارات کو مالی بحران سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں اشتہارات کے واجبات کی فوری ادائیگی کی جائے۔ میڈیا سنٹرل لائزیشن کی پالیسی کو ختم کیا جائے اوراشتہارات کی تقسیم میں اے پی این ایس کے رکن اخبارات کو ترجیح دی جائے ۔ اراکین نے اجلاس کو مطلع کیا کہ پریس رجسٹرار کی طرف سے اخبارات کی رجسٹریشن کی تجدید کے اجراء کو انتہائی پیچیدہ عمل بنادیا گیا ہے جسے قابلِ عمل اور سہل بنایا جائے اجلاس میں علاقائی اخبارات کے رہمنا ممتاز اے طاہر کی خدمات پر پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس نے ممتاز اے طاہر اور راجہ عارف برادر راجہ مہتاب خان کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اجلاس میں اے پی این ایس کی صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی ،جنرل سیکرٹری سرمد علی ، جوائنٹ سیکرٹری سید منیر جیلانی ،فنانس سیکرٹری شہاب زبیری ، چیئرمین سندھ کمیٹی جاوید مہر شمسی ،چیئرمین پنجاب کمیٹی اویس خوشنود ،چیئرمین خیبرپختونخوا کمیٹی سید ایاز بادشاہ ،چیئرمین بلوچستان کمیٹی وسیم احمد اور اراکین کمیٹی عمران اطہر، محسن ممتاز ، احمد علی بلوچ ،ممتاز پھلپھوٹو، ناصر داد بلوچ اور شاکر رحمان نے شرکت کی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں