وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آغا خان ہسپتال کا دورہ کیا، دونوں نے معروف کامیڈین عمرشریف کی عیادت کی۔ عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کیلئے بھرپور مدد کرینگے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر گورنرسندھ اور میں عمرشریف کی عیادت کیلئے آئے۔ عمر شریف سٹیج کے بادشاہ اور قوم کا اثاثہ ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمر شریف کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی عیادت کی اور وفاقی حکومت کی جانب سے عمرشریف کے علاج کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمر شریف اسٹیج کے بادشاہ اور قوم کا اثاثہ ہیں، وہ وزیراعظم کی ہدایت پر عمر شریف کی عیادت کے لئے آئے، عمر شریف کے علاج کےلئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ بنادیا گیا ہے، بورڈ عمر شریف کے اندرون ملک یا بیرون ملک علاج کے لیے جو کہے گا وہ کریں گے۔دریں اثنا عمرشریف کی اہلیہ زرین نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے آفس سے مجھے فون آیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہم ویزے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں ۔ زرین کا کہناتھا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ جلد از جلد ویزے مل جائیں کیونکہ ہمیں ایئر ایمبولینس کی بھی ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے کانگرس رکن شیرا جیسن کو بھی لیٹر بھیجا ہے تاکہ وہ بھی ویزوں کی فراہمی میں کوئی کردار ادا کر سکیں ، اس وقت ایک ایک منٹ قیمتی ہے ، ہمیں جلد انتظامات کرنے ہوں گے ، عمر شریف نارمل فلائٹ میں سفر نہیں کر سکتے ہیں اس لیے ایئر ایمبولینس بھی چاہیے ہوگی۔عمر شریف کی اہلیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر طارق نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں تمام انتظامات کیئے ہوئے ہیں جبکہ شاہدا ٓفریدی سے بھی ہماری بات ہوئی ہے انہوں نے بھی انتظامات کر رکھے ہیں، اس وقت دعاﺅں کے ساتھ ویزے اور ایئر ایمبولینس کی ضرورت ہے ۔زرین عمر شریف نے شوہر کی طبیعت کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ ماہ ہارٹ اٹیک آیا تھا ، بہتری آنے پر انہیں گھر لے آئے تاہم ایک ہفتہ قبل دوبارہ ہسپتال میں داخل کروایا ، ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ان کی نالی لیک ہو گئی ہے ، جس کیلئے میٹریل وارڈ کلپنگ کروانی ہے ، جو پاکستان میں نہیں ہوتی اس لیے امریکہ جانا ہوگااور اسی ہفتے جانا ہو گا۔ڈاکٹرز نے ہمیں کہا ہے کہ اگر آپ اسی ہفتے امریکہ نہیں گئے تو پھر ہمیں اوپن ہارٹ سرجری کرنا ہو گی جو کہ ان کیلئے بہت زیادہ رسکی ہے ،ان کیلئے ایک ایک منٹ بہت قیمتی ہے ، حکومت سے اپیل ہے کہ وہ جلد انتظامات کرے۔پوری امید ہے کہ گورنمنٹ جلد انتظامات کر لے گی کیونکہ شہباز گل بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ سندھ سے مرتضی وہاب کا بھی فون آیا اور انہوں نے فنڈز دینے کی بھی پیشکش کی لیکن میں نے کہا کہ ہمیں فنڈز نہیں چاہئیں ، ہمیں ایئر ایمبولینس کروا دی جائے ، عمران خان کی جانب سے اچھا رسپانس ملا ہے ۔
