آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سنٹرل پولیس آفس کراچی میں کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی نے صدر سعید سربازی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کے پی سی کے سیکریٹری شعیب احمد،خازن احتشام سعید،جوائنٹ سیکریٹری اسلم خان،ممبران گورننگ باڈی شمس کیریو،فاروق سمیع،ذوالفقار راجپر، رمیز وہرا ، ذوالفقار واؤچو اور کے پی کے سیکریٹری لائژن کمیٹی ثاقب صغیر بھی شامل تھے۔کراچی پریس کلب کی باڈی نے آئی جی سندھ سے کراچی پولیس آفس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے خلاف مقابلے میں شہید ہونیوالے پولیس افسران اور جوانوں کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔آئی جی سندھ نے پریس کلب کے وفد کو سندھ پولیس سیکیورٹی اقدامات سمیت امن وامان کی صورتحال اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ اقدامات سے متعلق بتایا۔اس موقع پر پریس کلب باڈی نے آئی جی سندھ کو سندھ پولیس کے مجموعی امور و اقدامات میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔میٹنگ میں صحافیوں کے مسائل اور پولیس سے پریس کلب کے ساتھ کوآرڈینیشن کو بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا اور لائژن کمیٹی کے ذریعے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی جی سندھ سے کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کی ملاقات۔۔۔
Facebook Comments