آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے 10 رکنی وفد نے صدر کاشف ہاشمی و جنرل سیکریٹری ریحان چشتی کی سربراہی میں ملاقات کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر پریس سی پی او سید سعد علی بھی موجود تھے۔وفد نے صحافتی امور کے دوران درپیش مسائل و مشکلات کا احاطہ کرنے سمیت “عوام دوست پولیسنگ” سے متعلق آگاہی سیمینارمنعقد کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔آئی جی سندھ نے وفد کو بتایا کہ رینج,زونل اورضلعی پولیس خصوصی ہدایات کے تحت عوام کے جان و مال کے تحفظ جیسی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے علاوہ صحافتی برادری سے بھی مربوط روابط پر یقین رکھتی ہے کیونکہ میڈیا عوام کی آواز کو اونچے ایوانوں تک پہنچانیکا واحد ذریعہ ہے۔ملاقات کے اختتام پر وفد نے سندھ پولیس کی میزبانی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی قائدانہ صلاحیتوں اور سیکیورٹی اقدامات پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔