ig sindh se crime reporters ke wafad ki mulaqaat

آئی جی سندھ سے کرائم رپورٹرزکے وفد کی ملاقات۔۔

آئی جی سندھ  غلام نبی میمن سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن(سی آر اے ) کے عہدیداران و ارکان پر مشتل وفد نے ملاقات کی۔۔وفد کی قیادت صدر راؤ عمران اور جنرل سیکرٹری طحہ عبیدی نے کی جب کہ دیگر ممبران میں عامر مجید،سلمان لودھی، محمدکامران جلیل، فیضان جلیس،مونس سراج،سالک شاہ،خرم گلزار،اکرم قریشی اور فیاض یونس شامل تھے۔وفد نے آئی جی سندھ کو فیلڈ میں صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران درپیش مسائل و مشکلات سمیت جرائم کی روک تھام کے ضمن موثر اور مربوط حکمت عملی پر مشتمل اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ مزید برآں وفد نے میڈیا اور پولیس کے مابین رابطوں کے فقدان پر گفتگو کے ساتھ ساتھ مختلف عنوانات بشمول فارنزک،کرائم سین، اور انوسٹی گیشن ودیگر سے متعلق پولیس اور میڈیا کے باہم اشتراک سے ورکشاپ کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی۔آئی جی سندھ نے وفد کو بتایا کہ میرٹ پر کام کرنا میری کوشش اور ترجیح ہوگی میڈیا بھی پولیس کے ساتھ باہم روابط میں رہتے ہوئے کسی بھی واقعہ یا کرائم و دیگر معاملات کی رپورٹنگ میں غیر جانبداری کو اپنی تمام ترترجیحات کا حصہ بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور میڈیا کے مابین ممکنہ خلیج کو ختم کرنیکے لیئے ورکشاپ کے انعقاد اور اسکے مقام کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات جلد سے جلد دفتر ہذٰا ارسال کی جائیں۔وفد کی جانب سے کرائم یا دیگر واقعات پر متعلقہ پولیس کے مؤقف کو جاننے کے لیئے فوکل پرسنز مقرر کیئے جانیکے استفسار پر آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو رہنما ہدایات جاری کی جائینگی کہ میڈیا سے تعاون اور معاونت کے لیئے فوری طور پر فوکل پرسنز نامزد کیئے جائیں اور انکی تفصیلات میڈیا سے بھی شیئر کی جائیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں