وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہونےوالےپروینشل پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن کے اجلاس میں صحافیوں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کے مسئلے پر بحث ہوئی وزیر اعلیٰ سندھ کو بتا یا گیا کہ صوبہ سندھ میں خصوصا سکھر رینج میں صحافیوں کے خلاف دہشتگردی کے جرائم کے مقدمات درج کئے جارہے ہیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے اس مسئلے کے بارے میں پوچھا جس پر آئی جی سندھ نے جواب دیا کہ ان کو اس معاملے کا نہیں پتہ وہ مکمل معلومات لےکر اگلے ماہ ہونے والے اجلاس میں تمام تفصیلات بتائیں گے۔
Facebook Comments