ig sindh ko crime reporters ka ashaia

آئی جی سندھ کو کرائم رپورٹرز کا عشائیہ۔۔

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نےکرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے سی آر اے کے ممبران کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں دیئے جانیوالے عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔۔تقریب میں  آمد پرسی آر اے کے جنرل سیکریٹری طحٰہ عبیدی نے تمام مہمانون کا استقبال کیا۔ آئی جی سندھ اورایڈیشنل آئی جی کراچی  کے سامنے چندسفارشات رکھیں۔آئی جی سندھ نے سی آر اے کی جانب سے مختلف موضوعات پر ورکشاپس کے انعقادکو خوش آئند اور سیرحاصل قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے اپنے  مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ میڈیا پولیس غلطی کی نشاندہی ضرورکرے لیکن ساتھ ہی کی کارکردگی کو بھی عوام تک پہنچائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مذید بحال ہوسکے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ  صحافت دراصل نام ہے صداقت و دیانت کا، چیلنجز سےنمٹنے کا، مسائل اور مشکلات میں گھرے عوام کا سہارا بننے کا اورسب سےبڑھ کر یہ نام ہے حق کی آواز بننے اورباطل کا جرأت،دلیری بہادری کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنیکا۔ پولیس اور میڈیا ساتھ ساتھ ہے۔ جرائم کے خلاف میڈیا پولیس کا وہ بازو ہے جو ناصرف ہردم تیار اور مصروف عمل ہے بلکہ مؤثر اور کامیاب کاروائی کا انتہائی اہم ذریعہ بھی ہے۔مجھے امید ہے کہ صحافتی برادری ہر قدم پر جرائم کے خلاف جاری جنگ میں سندھ پولیس سے اپنے بھرپور تعاون کے تسلسل کو جاری رکھے گی۔عشائیہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار اس طرح کی تقریب منعقد کی گئی ہے جو خوش آئند ہے پولیس اور رپورٹر کا روزانہ کا ساتھ ہوتا ہے میڈیا کی مدد سے شہر میں جرائم کا خاتمہ کرینگے۔ تقریب میں سی آر اے کی جانب سے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اجرک کا تحفہ دیا گیا جبکہ آئی جی سندھ نے سی آر اے کے صدر سمیر قریشی / نائب صدر ذیشان شاہ / سیکٹریری طحہ عبیدی / جوائنٹ سیکٹریری کاشف ہاشمی ۔ ریحان چشتی /سیکٹریری اطلاعات سہیل شبیر /خزانچی رجب علی ممبر گورننگ باڈی خرم گلزار / کاشف مشتاق / سلمان لودھی / سالک شاہ / عامر مجید / ندیم احمد اور عاطف رضا کو یادگاری شیلڈ دی۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں