معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے ڈرامہ انڈسٹری کے اوور کانفیڈنٹ اداکاروں کے نام بتا دیئے۔حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔میزبان سے میرے پاس تم ہو کے رائٹر سے سوال کیا کہ انڈسٹری کے اوور کانفیڈنٹ اداکاروں کے نام بتائیں جس پر خلیل الرحمٰن قمر نے اداکار عمران اشرف اور اداکارہ سونیا حسین کا نام لیا۔خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ عمران اشرف اوور کانفیڈنٹ اداکار ہیں اور سونیا حسین بھی ایک اوور کانفیڈنٹ اداکارہ ہیں۔ ایسی اداکارہ جو اپنے کام کو ہی نہیں جانتی ’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘ کے سوال پر انہوں نے عفت عفت عمر کا نام لیا۔شہروز سبزواری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہروز سبزواری اچھے اداکار ہیں لیکن ان کے بیٹے شہروز محبت کے معاملات میں الجھ گئے ورنہ وہ اچھے اداکار بن سکتے تھے۔
عفت عمر اداکاری نہیں جانتی، خلیل الرحمان قمر۔۔
Facebook Comments