معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے حکومت کو کہہ دیاہے کہ اگر میڈیا نہیں ہو گا تو پھر کوئی بھی نہیں ہوگا کیونکہ میڈیا کے بغیر جمہورت پنپ نہیں سکتی ۔تفصیلات کے مطابق اے پی این ایس کے وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نقطہ نظر ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اگر میڈیا نہیں ہوگا تو پھر جمہوریت بھی نہیں ہوگی کیونکہ جمہوریت آزاد میڈیا کے بغیر پنپ نہیں سکتی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا مالکان کے اربوں روپے حکومت کے ذمہ واجب الادا ہیں ، ہر حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ جانیوالی حکومت کے واجبات کی ادائیگی کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے اخراجات میں اضافہ ہوگیاہے جس کی وجہ سے اخبارات کے صفحات کم کئے گئے ہیں اور قیمتیں بھی بڑھائی گئی ہیں،میڈیا مالکان نے حکومت کو بڑے واضح انداز میں کہہ دیا ہے کہ اگر ہم نہیں ہونگے تو پھر کوئی بھی نہیں ہو گا ۔
میڈیا نہیں تو پھر کوئی نہیں، مالکان کی وارننگ۔۔
Facebook Comments