مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کے حوالے سے سوشل میڈ یا پر جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ انہوں نے عدت مکمل کیے بغیر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل سے دوسری شادی کر لی ہے تاہم اس جھوٹے پراپیگنڈے کے زور پکڑنے کے بعد اب جویریہ صدیق خود ہی میدان میں آگئی ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ‘ارشد تم تو کہتے تھے یہ مردوں کی جنگیں ہیں بات عورتوں تک نہیں آئے گی بیٹیاں بہنیں سانجھی ہوتی۔ ارشد اس ملک میں ایسا نہیں ہوتا دیکھو بیوگی میں بھی میرے سر سے چادر کھینچ رہے ہیں کیا یہ اسلامی ملک ہے ؟،۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے شوہر کو گولی سے مار دیا مجھے کردار کشی سے ماریں گے ۔
Facebook Comments