Ice getting famous in showbiz females

شوبزخواتین میں “آئس” کی مقبولیت۔۔۔

شوبز خواتین فنکاروں کا خود کو اسمارٹ رکھنے کیلئے ʼʼآئس ʼʼکا نشہ کر نے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں اسٹیج سمیت دیگر شعبوں میں کام کر نیوالی بعض اداکارائیں اپنا موٹاپا کم کر نے اور خود کو اسمارٹ کرنے کیلئے آئس کا نشہ کر رہی ہیں ۔  ایک وقت کے نشے کیلئے 3 سے 5ہزار روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئس کا نشہ کر نیوالی اداکارائیں تیزی کے ساتھ کمزوری کا شکار ہوتی ہیں جسے وہ سمارٹ  پن سمجھتی ہیں ۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ  آئس نشہ کرنے والی شوبز خواتین کی تعداد لاہور میں ہے ۔واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کے حوالے سے پہلے بھی خبریں آتی رہتی ہیں کہ یہاں خواتین کی بڑی تعداد نشہ کرتی ہے۔ شوبز کی پارٹیوں میں بھی اکثر چرس اور مشروب مغرب کا استعمال عام ملتا ہے جبکہ سگریٹ کا استعمال شوبز سے وابستہ خواتین سرعام بھی کرتی ہیں جس کی واضح مثال ماہرہ خان کی تمباکو نوشی کی ویڈیو اور تصاویر ہیں جبکہ اداکارہ صبا قمر اور صدف کنول کی سگریٹ والی تصاویر بھی منظر عام پر آچکی ہیں تاہم آئس نشہ کا استعمال واقعی حیران کن ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں