ورلڈکپ کرکٹ کے نشریاتی حقوق لینے والے ٹین اسپورٹس چینل کا پاکستان میں لینڈنگ رائٹس کا لائسنس گزشتہ سال ختم ہوگیا، جس کے بعد یہ معاملہ پیمرا کے پاس زیرالتوا ہے اور سیکورٹی کلیئرنس کی وجہ سے ٹین اسپورٹس کو ابھی تک لینڈنگ رائٹس کا لائسنس جاری نہیں کیا جاسکا۔ ٹین اسپورٹس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں، انہوں نے ان خبروں کی بھی تردید کی کہ ورلڈکپ پاکستان میں نہیں دکھایاجائے گا۔ ٹین اسپورٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹین اسپورٹس کے پاکستان میں حقوق ٹاوراسپورٹس پرائیوٹ لمیٹڈ کے پاس ہے جو ایک پاکستانی کی ملکیت ہے، یہ بات بالکل بے بنیاد ہے کہ اسے ایک بھارتی شہری چلارہا ہے۔۔
Facebook Comments