سینئر اداکارہ شائستہ جبیں نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔شائستہ جبیں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جس میں میزبان احسن خان نے اداکارہ سے شوبز میں انٹری اور شادی نہ کرنے سے متعلق سوال کیا۔شائستہ جبیں کا کہنا تھا کہ بچپن میں ہی والد کو کھو دیا تھا لہذا میں کام کرکے اپنی فیملی کو بھی سپورٹ کرتی رہی۔انہوں نے بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والی اپنے خاندان کی پہلی اور آخری خاتون ہیں کیونکہ انہیں کوئی پسند نہیں کرتا تھا اور نہ ہی کوئی یہ بتانا چاہتا تھا کہ شائستہ ہماری رشتہ دار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شاید اب تو خاندان میں ہرکوئی مجھے اپنا رشتے دار کہہ دیتا ہے لیکن پہلے تو ہرگز ایسا نہیں تھا اور یہی وجہ تھی کہ میں نے خود بھی انڈسٹری میں اپنے خاندان کا ذکر نہیں کیا ۔اداکارہ نے شو میں شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک شادی اس لئے نہیں کی کہ دوسروں کو دیکھ دیکھ کر عبرت حاصل ہوگئی ہے۔ آج تک بہت کم ہی شادی شدہ لوگوں کو خوشگوار زندگی گزارتے دیکھا ہے، ورنہ زیادہ تر یہ ہوتا ہے کہ اگر شوہر کرپٹ ہے تو بیوی رورہی ہے اور بیوی صحیح نہیں تو شوہر رورہا ہے حتی کہ اپنے گھر میں بھی میں اپنے بھائی کو دیکھ کر یہی کہتی ہوں کہ تم ہی لوگ ہو جنہیں دیکھ کر میں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)