ibn e safi ki 43rd barsi kal manai jaegi

ابن صفی کی 43 ویں برسی کل منائی جائے گی۔۔

عمران سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے اردو ادب کے معروف ناول نگار ابن صفی کی43ویں برسی بدھ 26جولائی کو منائی جائے گی،ابن صفی نے 26جولائی 1928ء کوریاست اترپردیش کے شہرالہ آباد میں پیدا ہوئے، ان اکا صل نام اسرار احمد تھا جبکہ ان کے والد کا نام صفی اللہ تھا، اسی لیے انہوں نےاپناقلمی نام ابن صفی رکھا،قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابن صفی کا یوم پیدائش اور یوم وفات ایک ہی روز یعنی26جولائی ہے۔تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔ابن صفی نے 1955ء میں خوفناک عمارت کے عنوان سے عمران سیریز کا پہلا ناول لکھا،جس کے کردار علی عمران کو راتوں رات شہرت حاصل ہوئی۔ابن صفی نے طنزیہ اور مزاحیہ مضامین بھی لکھے لیکن انہیں اصل پذیرائی عمران سیریز کے جاسوسی ناول لکھنے سے ہی حاصل ہوئی انہوں نے عمران سیریز کے کم وبیش ڈھائی سو ناول لکھے اور ان جاسوسی ناولوں کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی بھی نیا ناول بک اسٹال میں پہنچتے ہی بک جاتا تھا ۔اردو ادب کا یہ عظیم ناول نگار 26جولائی 1980ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گیا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں