پہلے مضامین لکھتی تھی اب لکھا نہیں جاتا، طوبی انور۔۔

اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب دے کر گھر کی باتیں باہر نہیں لانا چاہتی، ان کی جانب سے باتیں برداشت کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ سچ کہہ رہے ہیں۔طوبیٰ انور نے ’جیو پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر وہ کارپوریٹ سیکٹر اور پروڈکشن سیکٹر میں کام کرتی تھیں جب کہ وہ بعض اخبارات اور جرائد میں مضامین بھی لکھتی رہیں لیکن اب ان سے لکھا نہیں جاتا۔انہوں نے کہا کہ انہیں اداکاری کا شوق نہیں تھا، البتہ وہ میڈیا کی دنیا سے باخبر اور وابستہ تھیں، پھر اچانک انہوں نے اداکاری شروع کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کراچی میں تنہا یا اہل خانہ کے بغیر رہنے والی میڈیا اور شوبز سے وابستہ 400 اداکاراؤں کا واٹس ایپ گروپ بنا لیا گیا، جس میں وہ بھی شامل ہیں۔ان کے مطابق مذکورہ گروپ کے ذریعے تمام خواتین کو سیفٹی اور سیکیورٹی کا خیال رکھا جائے گا، انہیں مالی، اخلاقی اور پیشہ ورانہ مدد بھی فراہم کی جائے گی۔سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر انہوں نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی بے جا تنقید ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے لیکن اب انہوں نے ایسے تبصروں پر توجہ دینا چھوڑ دی۔طوبیٰ انور نے نجی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب نہ دینے سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ ان کی ذاتی زندگی پر لوگوں کے تبصروں نے ان کی ذہنی صحت سخت متاثر کی۔طوبیٰ انور کے مطابق ان کے اہل خانہ ان کی زندگی اور حقائق سے واقف ہیں، اس لیے انہیں دوسروں کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں