ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی رنگت،جسامت اور اور کپڑوں سمیت دیگر چیزوں پر تبصرے کرنے والے افراد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ابھی وہ بچی ہیں، ان کی عمر 16 سال ہے۔عینا آصف نے حال ہی میں ’بی بی سی اردو‘ کو انٹرویو دیا،پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنے پہلے ہی ڈرامے سے پذیرائی ملی، اس وقت ان کی عمر 14 جب کہ اس وقت 16 سال ہے، ابھی بھی وہ بچی ہی ہیں۔اداکارہ کے مطابق بطور شخص وہ سیکھتی جا رہی ہیں، ان کی ذہنی پختگی بہتر ہو رہی ہے لیکن اس باوجود وہ کم عمر ہیں، ابھی وہ بچی ہیں اور ان پر تبصرے کرنے والوں کو یہ بھی سمجھنا چاہیے۔عینا آصف کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ یہی کمنٹ کرتے ہیں کہ وہ وہ بچی نہیں لگتیں، انہوں نے کہا کہ وہ جیسی بھی لگیں، لیکن وہ بچی ہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کے ذہنی صحت سے متعلق دیے گئے بیان کو غلط سمجھا گیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ معالج کے پاس جاتے ہیں تو وہ علاج کرنے کے بجائے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ہدایت کرتا ہے، جس سے بیماری ختم نہیں ہوتی بلکہ مرض بڑھتا ہے۔ان کے مطابق انہیں مذکورہ بیان دیتے وقت مزید اچھے الفاظ اور جملوں کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ ایسے مناظر نہ کریں، جن سے وہ زائد العمر یا پختہ عمر کی لگیں، وہ رومانوی مناظر نہیں کرتیں، نہ بولڈ لباس پہنتی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اگر وہ 20 سال کی بھی ہوگئیں تو بھی وہ رومانوی مناظر شوٹ نہیں کروائیں گی۔
بولڈ لباس پہنتی ہوں نہ رومانوی مناظر کرتی ہوں، عینا آصف۔۔
Facebook Comments
