وزیراعظم کےخصوصی معاون برائےمیڈیا یوسف بیگ مرزاکو وزیراعظم آفس کے پانچویں فلور پردفتردیاگیاہے۔ ان کا ایک دوسرا دفتر وزارت اطلاعات و نشریات میں بھی قائم ہوگا۔ یوسف بیگ مرزا نےجمعرات کو نئی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ “جنگ” سےبات چیت کرتے ہوئے یوسف بیگ مرزانے کہا کہ میڈیا کو ساتھ لےکرچلیں گے،مجھے ایشوز اورمیڈیاکے مسائل کا بخوبی علم ہے وہ جلد ہی اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے اور پی ایف یو جے کے ساتھ میٹنگز کاسلسلہ شروع کریں گے۔ یوسف بیگ مرزاگزشتہ تین عشروں سےمیڈیاسے وابستہ ہیں اورکئی چینلز کی لانچنگ ٹیم کا حصہ اور تین مرتبہ سرکاری ٹی وی کے سربراہ رہے ہیں۔ یوسف بیگ مرزا کی تقرری کے ساتھ وزیراعظم کے میڈیاخصوصی معاونین کی تعداد دو ہوگئی ہے۔افتخار درانی بھی وزیراعظم کےمیڈیا امور کے خصوصی معاون کی حیثیت سےفرائض ادا کررہے ہیں۔
Facebook Comments