چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار صاحب کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی 3 رکنی بینچ نے سابق حکومت کے آٹھویں ویج ایوارڈ کے لئے مقرر کردہ چیئرمین ویج بورڈ شاہد محمود کھوکھر کی تقرری کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے ختم کردیا۔اور وزارت اطلاعات کو حکم دیا ہے کہ چھ ہفتے کے اندرویج بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا جائے جو آئینی تقاضوں کوپورا کرتا ہو۔۔پی ایف یو جے ورکرز گروپ کے صدر پرویز شوکت نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی کہ سابق لیگی حکومت نے ویج بورڈ میں ایک گروپ کے لوگوں کو شامل کرکے باقی گروپوں کی حق تلفی کی اور ایسا چیئرمین مقرر کیا جو نیوزپیپرز ایمپلائز(کنڈیشنزن آف سروس) ایکٹ کے رول نائن کے مطابق ہائی کورٹ کا جج بننے کی اہلیت نہیں رکھا، ہائیکورٹ کا جج بننے کے لئے پینتالیس سال کی عمر ہونا ضروری ہے۔۔پرویز شوکت نے عدالت کو بتایا کہ شاہد کھوکھر ہائیکورٹ کے جج بننے کی اہلیت نہیں رکھتے کیونکہ مطلوبہ عمر سے وہ آٹھ مہینے کم ہیں۔۔مالکان اخبارات ان کے دیئے ہوئے ویج بورڈ کو کسی بھی عدالت میں چیلنج کرسکتے ہیں اور یہ معاملہ عدالتوں میں دس،دس سال تک چلتا رہے گا،چیئرمین کی تقرری غیرآئینی ہونے کی وجہ سے ویج ایوارڈ پر عملدرآمد نہیں ہوسکے گا۔۔پرویز شوکت نے عدالت کو بتایا کہ دوہزارتیرہ اور چودہ میں ویج بورڈ کے دو نوٹی فیکیشن ہوئے اس میں میرا اور میرے ساتھیوں کا نام شامل تھا مگر سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے آٹھویں ویج بورڈ میں وہ نام شامل نہیں کئے۔۔صرف ایک گروپ کو نمائندگی دی گئی مگر میں ورکرز کے مفاد کی خاطر اپنے گروپ کی نمائندگی کا مطالبہ واپس لیتا ہوں،ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا اگر یہی نمائندے شامل رہے صرف ویج بورڈ چیئرمین کا نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے،میں اپنے نمائندوں کا نام واپس لیتا ہوں۔۔چیف جسٹس پاکستان نے اس استدعا کو منظور کرتے ہوئے نئے چیئرمین ویج بورڈ کی تقرری کا حکم جاری کردیا۔۔کیس کی سماعت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے پرویز شوکت کا کہنا تھا تھا کہ میرے خلاف پراپگینڈا کیاگیا کہ میں ویج بورڈ ختم کراناچاہتا ہوں اور مالکان سے ملا ہوا ہوں، میں اپنے ساتھیوں کو بتادینا چاہتا ہوں کہ میری ساری زندگی ویج بورڈ اور ساتھیوں کے حقوق اور ان کے مالی مفادات کے تحفظ میں گزری ہے میں کبھی مالکان کی لائن پر نہیں چلا۔۔مجھے افسوس ہے کہ میرے مخالفین صرف ویج ایوارڈ کے اعلان پر خوش تھے انہیں نا لیبرز لإ کا پتہ ہے نا ان مشکلات سے وہ آگاہ ہیں جو ساتویں ویج بورڈ ایوارڈ میں, میں نے اٹھائیں۔۔(پرویز شوکت ،صدر پی ایف یوجے ورکرزگروپ)
مالکان نہیں ورکرز کے ساتھ ہوں، پرویز شوکت
Facebook Comments