کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نےحیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے نو منتخب اراکین صدر لالہ مرزا خان، سنئیر نائب صدر خالد شیخ، نائب صدر شمشیر خاصخیلی، جنرل سیکریٹری عارف قریشی نورانی، جوائنٹ سیکریٹری علی قریشی، خازن وسیم شیروانی، سیکریٹری اطلاعات اقبال پرویز خان اور اراکین ممبر گورننگ باڈی کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے. واضح رہے کہ چیئرمین الیکشن کمیٹی سنئیر صحافی عبدالحفیظ عابد و ممبر الیکشن کمیٹی اعجاز حسین نے نو منتخب حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی باڈی کا اعلان کیا،کے یو جے دستور کے صدر خلیل ناصر، جنرل سیکریٹری نعمت خان اور اراکین مجلس عاملہ نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار صحافیوں کو پیش آنے والے مسائل کو جلد حل کریں گے۔ کے یو جے دستور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
Facebook Comments