qasim sori ka press club mein daakhla band

حیدرآباد پریس کلب الیکشن کے نتائج۔۔

حیدرآبادپریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2023میں عقیل ابراہیم گروپ اور پاکستان ڈیموکریٹک کے تمام امیدواروں نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ ایک بار پھر لالہ رحمان سموں صدر ، حمید الرحمان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ دیگر عہدیداران میں ساجد خانزادہ نائب صدر ، سردار احمد شیخ جوائن سیکرٹری اور فہیم ببر کو اراکین نے اکثریت نے خازن منتخب کیا ہے ۔ جبکہ گورنر باڈی کے لئے عقیل ابراہیم گروپ کے سربراہ سینئر صحافی علی حسن ، خالد کھوکھر ، اقبال ملاح ، جے پرکاش ، الطاف کوٹی ، فاضل چنا ، ارشاد چنا ، ہارون آرائیں اور سینئر صحافی محمد حسین خان منتخب ہوئے ہیں ۔ صدر کے عہدے پر لالہ رحمان سموں نے 88 جب کہ ان کے مخالف امیدوار ناصر شیخ نے 25 ووٹ لئے، نائب صدر کیلئے ساجد خانزادہ نے اسی جب کہ ان کے حریف عبداللہ سروہی نے تیس، سیکرٹری کے لئے حمیدالرحمان 88 ووٹ لے کر کامیاب ان کے حریف عرفان آرائیں نے پچیس ووٹ لئے، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے سردار احمد 83 اور ان کے حریف عمران پاٹولی نے 27، خزانچی کے لئے فہیم بابر نے 80 ان کے مدمقابل  امجد اسلام نے 31 ووٹ لئے۔۔سیاسی ، سماجی اور صحافتی حلقوں نے پریس کلب کے نو منتخب اراکین کو واضح کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ عہدیداران اسی طرح سماجی ، سیاسی اور صحافتی مسائل کو اجاگر ان کے حل میں مدد فراہم کریں گے ۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں