ہر سال کی طرح امسال بھی حیدرآباد پریس کلب میں چھ روزہ نماز تراویع کا انعقاد کیاگیا۔ نماز تراویح مکمل ہونے پر محفل تکمیل القرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ، ڈی آئی جی حیدرآباد رینج نعیم شیخ، ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ اور نگراں دعوت اسلامی حیدرآباد حاجی ایاز عطاری و دیگر عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے اپنے مختصر خطاب میں پریس کلب کی جانب سے نماز تراویع کے انعقادکو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں اس محفل میں شرکت کر کے دلی خوشی ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ماہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اور قرآن پاک ہمارے لیے ہدایت ہے، ہمیں اپنے دین اسلام کے بتائے اصولووں پر عمل پیرا ہونا چاہئے، اسی میں ہماری دنیا اورآخرت میں بھلائی ہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز شیخ نے کہا کہ انہیں پتہ ہوتا تو وہ اس چھ روز نماز تراویح میں ضرور شرکت کرنے کی سعادت حاصل کرتے۔ تکمیل القرآن کی محفل میں دعوت اسلامی کے مبلغ محمد دانش عطاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ جنہیں ایک بار پھر رمضان کی برکتیں سمٹنے کا موقع ملا ہے، انھوں نے تاکید کی کہ چھ روزہ نماز تراویح کا مطلب یہ نہیں ہو سکتا کہ اب پورے رمضان نماز تراویح ادا نہیں کرنی ہے بلکہ چھ روزہ نماز تراویح ادا کرنے والوں نے ایک قرآن پاک کی تلاوت سننے کا احسن عمل مکمل کیا ہے جبکہ جنہوں نے چھ روزہ نماز تراویح میں شرکت کی انہیں بھی شوال کا چاند نظر آنے تک نماز تراویح پڑھنا ہو گی۔ قبل ازیں معروف نعت خواں مفتی محمد فیضان رضا عطاری نے سرکار دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے صلواة و سلام کے بعد معروف مذہبی شخصیت و حلقہ قادریہ،علیمہ، نورانیہ اشاعت اسلام کے ملک عمر حیات دعاءکرائی۔قبل ازیں چھ روزہ نماز تراویع پڑھانے والے نوجوان قاری دانیال انصاری، سماع حافظ محمد علی اور اہتمام نماز تراویح کرنے والے پریس کلب اسٹاف میں تحائف تقسیم کیے گیے۔ تقریب میں سابق ایم پی اے عبدالرحمن راجپوت، ایم کیو ایم پاکستان کے ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج راشد خان، معروف تاجر رہنماءمعظم علی ٹاک، سفیان علی ٹاک، دعوت اسلامی کے محمد راشد عطاری، محمد عارف عطاری، عبدالغنی عطاری، انچارج انسداد دہشت گردی فورس ملک عباس، عقیل احمد، سرجن ڈاکٹر صولت جعفری، شاہد قریشی، قذافی مغل، صدر پریس کلب ناصر شیخ، خازن عبداﷲ شیخ، پی اےف یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حامد شیخ، ایچ یو جے کے صدر حمید الرحمان، فنانس سیکرٹری عمران ملک، حیدرآباد پریس کلب کے سابق صدور محمد حسین خان، محمد شاہد شیخ، الطاف کوٹی، جنید خانزادہ کے ساتھ ساتھ صحافیوں آفتاب زئی، ساجد خانزادہ، راشد شفیع، سید نور عالم شاہ، فوٹو جرنلسٹس ندیم خاور، شاہد علی، سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
حیدرآباد پریس کلب میں 6 روزہ رتراویح۔۔
Facebook Comments