سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہیومن ٹریفکنگ اور ٹریفکنگ ان پرسن کے عنوان سے میڈیا ارکان کے لئے حیدرآباد میں جاری دو روزہ تربیتی ورکشاپ ختم ہو گئی۔۔تربیتی ورکشاپ کے آخری روز مختلف سیشنز میں کنسلٹنٹ وقار اعوان، معروف صحافی ضیغم خان اور ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈاٸریکٹر کوثر عباس. سمیت ڈائریکٹر شاہد جتوئی نے لیکچرز دئیے، جن کے مطابق محتاط اور ذمہ دارانہ خبر بنانے کے لیے تحقیق اور مطالعہ انتہاٸی ضروری ہے اورتحقیقاتی خبر کو ہی جاندار رپورٹنگ کہا جاتا ہے۔انسانوں کی اسمگلنگ کے حوالے سے رپورٹنگ کے مختلف طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا گیا کہ ذمہ دار رپورٹنگ کے لیے خبر کے سیاق و سباق کا حوالہ دینا خبر کی اہمیت بڑھا دیتا ہے۔ لبنی جرار نقوی کے مطابق اخبارات اور ٹی وی چینل میں صحافتی اقدار کی نفی کے باوجود پروفیشنل صحافی کو اپنی ذمہ داریوں کا خیال رکھنا ناگزیر ہے ۔ورکشاپ میں شریک صحافیوں کے مختلف گروپ نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے مختلف اسٹوریز کو بریکنگ نیوز اور پیکج کی شکل میں بھی پیش کیا ۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں،تربیتی ورکشاپ کے شرکا میں سندھ بھر کے صحافی شامل تھے۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)