اداکارہ سکینہ سموں نے اداکار ہمایوں سعید کی وجہ سے برطانوی شاہی خاندان کی نیٹ فلیکس سیریز ”دی کراؤن“ دیکھنے سے انکار کر دیا،ان کے مطابق اداکار ہمایوں سعید اس فلم میں اس رول کے مطابق فٹ نہیں ہیں بلکہ اس کردار کے لیے اداکار فواد خان کو کاسٹ کرنا چاہپیے تھا ، سکینہ سمو ں کی تنقید کی وجہ سے اداکار نے انہیں سوشل میڈیا پر بلاک بھی کردیا۔تفصیلات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید جو کہ نیٹ فلکس کی سیریز ”دی کراؤن“ میں پہلے پاکستانی اداکار ہیں جو کہ کلاسٹ ہوئے ہے جہاں پر ساتھی اداکار ماہرہ خان، عدنان صدیقی،واسع چوہدری سب لوگ اداکار ہمایوں سعید کو مبارک باد دے رہے ہیں وہیں پر اداکارہ سکینہ سموں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا کہ ”کیا یہ(ہمایوں سعید) ڈاکٹر حسنات کی طرح دکھائی دیتا ہیں؟“ مزید انھوں نے کہا کہ ”فواد خان اس کردار کے لیے زیادہ مناسب ہے،وہ ایک کارڈیالوجسٹ کی طرح نظر آتے ہیں آپ لوگوں نے انھیں کاسٹ کیوں نہیں کیا“۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمایوں کہا سے ڈاکٹر کی طرح نظر آتے ہیں انھوں نے ایک اور ٹویٹ کیا کہ ”میں نے ابھی ڈاکٹر حسنات کی تصویر دیکھی ہیں ہمایوں سعید 90ء کی دہائی کے ڈاکٹر دکھائی دے رہے ہیں“۔اپنی مایوسی کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ”مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ فواد خان اس کے لیے زیادہ موزوں ہیں“۔اداکارہ نے اس ٹویٹ کو بعد میں اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیالیکن اداکار ہمایوں سعید نے سکینہ سمو ں کو بلاک کر دیا جس کا انھوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں جواب دیا کہ ”مجھے ہمایوں نے بلاک کر دیا ہے لیکن میں پھر بھی سیریز نہیں دیکھوں گی۔۔دریں اثنا کامیڈین احمد بٹ نے ہمایوں سعید کے ’دی کراؤن‘ میں کاسٹ ہونے پر سکینہ سموں کے اعتراض کا کرارا جواب دے دیا۔سکینہ سموں کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید ’دی کراؤن‘ میں ڈاکٹر حسنات کے لیے موزوں نہیں ہیں، اس کے لیے فواد خان زیادہ موزوں رہتے۔سکینہ سموں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مزید تنقید بھی کی تھی۔اس تنقید پر احمد علی بٹ خاموش نہ رہ سکے اور سینئر اداکارہ کو دوسرے کی کامیابی کی تعریف کرنے اور دوسرے کے لیے خوش ہونے کا پیغام دیا۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سکینہ سموں کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم کسی کے لیے خوش کیوں نہیں ہو سکتے؟ ہم کسی کی کامیابی کی تعریف یا اس کی خوشی میں شامل کیوں نہیں ہوسکتے؟احمد علی بٹ نے نفرت کی مذمت کی اور مستقبل میں محبت اور حمایت کی امید ظاہر کی۔خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کریں گے۔شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے وہیں 1997 میں کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر حسنات خان کو ایک حادثے میں اپنے مصری دوست کے ساتھ ہلاک ہو جانے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی ’حقیقی محبت‘ قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ ’مسٹر ونڈرفل‘ کے نام سے پکارتی تھیں۔
