معروف اداکار ہمایوں سعید کی ٹک ٹاک پر انٹری نے مداحوں کو اپنی طرف توجہ کر لیا۔ٹک ٹاک پر انکے فالورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50ہزار سے زائد ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ سٹار ہمایوں سعید نے ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر تصدیق شدہ اکاونٹ کے ذریعے شمولیت اختیار کی ہے۔ جس کے بعد ان کے فالورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ 50سالہ اداکار نے کہا کہ” مجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ کہ اس پلیٹ فارم نے پورے ملک کو تفریح کے بندھن کے ذریعے یکجا کر دیا ہے” ۔ ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ” میں نے ٹک ٹاک پر جو تخلیق کے جو مظاہرے دیکھےہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور تفریح کا ایک نہ ختم ہونے والا ذریعہ ہیں” ۔
Facebook Comments