shuruh se hi bold rahu hoon

حمائما ملک نے معافی مانگ لی۔۔

معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے ماضی میں دیئے گئے اپنے ایک بیان پر اداکار، گلوکار و میزبان محسن عباس حیدر سے معافی مانگ لی۔کچھ روز قبل اداکارہ حمیمہ ملک نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، اس شو کے میزبانی کے فرائض محسن عباس حیدر انجام دے رہے تھے۔ٹاک شو کے دوران حمیمہ ملک نے اداکار محسن عباس حیدر سے بالواسطہ طور پر ماضی میں ادا کیے گئے سخت الفاظ پر معافی مانگ لی۔شو کے دوران حمیمہ ملک نے اس بات کی تو وضاحت نہیں کی کہ وہ کس خاص بیان کا حوالہ دے رہی ہیں مگر سوشل میڈیا صارفین نے بھانپ لیا کہ وہ کس بیان پر شرمندگی کا اظہار کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ ماضی میں اداکار محسن عباس حیدر پر سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل پر گھریلو تشدد کا الزام لگ چکا ہے۔اُس دوران حمیمہ ملک اور اُن کی بہن، اداکارہ دعا ملک نے محسن عباس کو سوشل میڈیا پر برا بھلا کہا تھا اور ان کی اہلیہ کا ساتھ دیا تھا۔حال ہی میں شو کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ حمیمہ ملک کا محسن عباس کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اگر کبھی زندگی میں آپ کے لیے کچھ غلط یا سخت کہا ہو تو میں اس کے لیے معافی مانگتی ہوں۔حمیمہ نے محسن کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ میں آن اسکرین بولنا چاہتی ہوں کے وقت بدلتے ہیں، لوگ بدلتے ہیں، اندازِ بیان بدل جاتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں