humaima malik ki sifarish mein ne ki thi

حمائمہ ملک کی سفارش میں نے کی تھی، ایمان علی۔۔

معروف ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور زمانہ فلم بول میں انہیں زینب خان کے کردار کی آفر ہوئی تھی، جس میں بعد ازاں ان کے کہنے پر اداکارہ حمائمہ ملک کو کاسٹ کیا گیا۔جیو کے کامیڈی شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں میزبان تابش ہاشمی کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا کہ مشہور زمانہ فلم بول میں انہیں مینا کماری سے قبل زینب کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے زینب کے کردار کو انکار کرکے مینا کماری کے کردار کے لئے ہامی بھری۔انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں ان کے ہی کہنے پر حمائمہ ملک کو زینب کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا۔انہوں نے شو میں ایک سوال کے جواب میں اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ فرحان سعید سب سے بہترین ساتھی اداکار ہیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں