huma mir ne gulokaari bhi shuruh kardi

ہمامیر نے گلوکاری بھی شروع کردی۔۔

معروف اداکارہ ہمامیر نے اب گائیکی کے میدان میں بھی قدم رکھا۔۔انہوں نے  اپنی سالگرہ کے موقع پر خود کو بطور گلوکارہ متعارف کرادیا۔انہوں نے موسیقی کے نامور استاد محمود علی خان کی شاگردگی اختیار کی اور ماضی کی پاکستانی فلم ارمان کا سدا بہار گیت، اکیلے نہ جانا گایا جسے بے حد پسند کیا گیا۔اس موقع پر آرٹس کونسل  کراچی کے سربراہ احمد شاہ، جنرل سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی اور گورننگ باڈی کے دیگر  اراکین بھی موجود تھے۔ڈاکٹر ہما میر نے تالیوں کی گونج میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر ڈاکٹر ہما میر کا کہنا تھا کہ میں نے فنون کی مختلف اصناف میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔اداکاری اور کمپیئرنگ کے بعد بطور لکھاری تین چار کتابیں شائع کیں، اور اب گائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ امید ہے مداح میری گائیکی کو بھی پسند کریں گے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں