پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ہم ٹی وی نے اپنا مارننگ شو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔ پپو کے کے مطابق ہم ٹی وی کے اس مارننگ شو کی ریٹنگ بھی نہیں آرہی تھی جب کہ میڈیا لاجک والے تنازع کے بعد سے جو سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، میڈیا انڈسٹری کا ریٹنگ نظام اب تک ٹریک پہ نہیں چڑھ سکا جس کی وجہ مارننگ شو بھی متاثر ہوا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ہم ٹی وی انتظامیہ نے خاتون اینکر سمیت پوری ٹیم کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ دوسری طرف ہم ٹی وی میں برطرفیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔ اور اکادکا کرکے لوگوں کو نکالاجارہا ہے۔۔۔
Facebook Comments