پاکستان براڈکاسٹرز ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور ہم نیوز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر درید قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں خواتین کو کام کرنے کے لیے دفتروں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔کراچی آرٹس کونسل میں حقوق نسواں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے درید قریشی نے کہا کہ خواتین اگر گھر چلا سکتی ہیں تو دفتر میں بھی وہ بہترین کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج تک ہم ٹی وی میں ایک بھی خاتون کو ہراساں نہیں کیا گیا۔ ادارے میں خواتین مردوں سے بہتر کام کرتی ہیں۔درید قریشی کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ مغربی ممالک میں بھی خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے، اس مسئلہ کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے۔ ہمیں اپنے ملک کی خواتین کو ایک محفوظ کام کرنے کا ماحول فراہم کرنا ہے۔سی ای او ہم نیوز نے کہا کہ پاکستان میں گاؤں کی خواتین شہر کی خواتین سے زیادہ کام کرتی ہیں۔ ایک خاتون اپنے بچوں کو بتاتی ہے کہ یہ بہن ہے یا بھائی۔ خاتون گھر کا کلچر بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ڈراموں میں خواتین کو کمزور دکھایا جاتا ہے۔ میں یہ نہیں کہونگا کہ ہمارے سارے ڈرامے پرفیکٹ ہیں۔ ہم نے اپنے کئی ڈراموں میں خواتین کو مضبوط دکھایا ہے۔سی ای او ہم نیوز درید قریشی نے کہا کہ جہاں سلطانہ صدیقی اور مہتاب اکبر راشدی ہوں تو وہاں کیسے خواتین کو کمزور دکھا سکتے ہیں۔ ہم ڈراموں میں مرد کو خاتون پر ہاتھ اٹھاتے ہوئے دکھانے سے گریز کرتے ہیں۔اس موقع پر معروف سوشل ایکٹویسٹ اور وکیل جبران ناصر، مہتاب اکبر راشدی، جیونیوزکے پروگرامنگ ہیڈ معاذ غامدی،سینئر صحافی و اینکرپرسن قطرینہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروگرام کی نظامت معروف اینکرپرسن عظمی الکریم نے کی۔۔اس موقع پر حاضرین کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی کیاگیا۔۔
ہم ٹی وی میں کبھی ہراسمنٹ کا واقعہ نہیں ہوا، درید قریشی۔۔
Facebook Comments