hum tv ke maqbool drama serial ke khilaaf qanooni karrawai

ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل کے خلاف قانونی کارروائی۔۔

معروف کوریوگرافر سونو ڈینجرس نے ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’تن من نیلو نیل‘ کے پروڈیوسرز اور ڈرامہ میکرز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں ان کی ساکھ کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا گیا، ان کے عزت و احترام کو مجروح کیا گیا، اور ان کے کیریئر کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔کوریوگرافر سونو ڈینجرس نے ایک انٹرویو میں اپنے کردار کی غلط تصویر کشی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے میں ان کی ذاتی زندگی اور کیریئر کو بگاڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ اس سے ان کی ساکھ کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی میں ان کا اور ان کے ڈانس گروپ، ڈینجرس گروپ، کا نام استعمال کیا گیا ہے، جس میں نہ تو ان کی مرضی شامل ہے اور نہ ہی ان سے اجازت لی گئی ہے۔ سونو نے مطالبہ کیا کہ اس ڈرامے کو فوراً تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹایا جائے تاکہ ان کے ساتھ مزید زیادتی نہ ہو۔سونو ڈینجرس کی جانب سے اس ڈرامے کے پروڈیوسرز اور میکرز پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ان کی بائیوگرافی بغیر اجازت کے غلط انداز میں پیش کی، جس میں ان کی زندگی کے واقعات کو مسخ کرکے دکھایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرامہ ان کی بدنامی اور کیریئر کو نقصان پہنچانے کی ایک دانستہ کوشش ہے، جس کے خلاف وہ قانونی چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سونو کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا، اور متعدد صارفین نے کوریوگرافر سے ہمدردی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ ڈرامہ سیریز ”تن من نیلو نیل“ ہم ٹی وی کی پروڈکشن ہے جس کی ہدایت کاری انڈسٹری کے ممتاز افراد نے کی ہے، جن میں سلطانہ صدیقی، درید قریشی، مومنہ دورید، اور دیگر شامل ہیں۔اس ڈرامے میں سونو ڈینجرس کا کردار کوریو گرافر سونو ڈینجرس کے لیے شدید غم و غصے کا سبب بن گیا ہے، جس پر انہوں نے میکرز کے خلاف لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں