Hum TV k naam khula khat by Shakir Umar Gujjar

ہم ٹی وی کے نام کھلا خط۔۔۔

تحریر: شاکر عمر گجر۔۔

محترمہ سلطانہ صدیقی صاحبہ ، سلام۔۔میں آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں اگر مجھے کوئی مناسب وقت دے دیں۔۔تاکہ آپ سے پاکستان کے لائیور اسٹاک سیکٹر  کی ترقی اور ڈیری سیکٹر کو پہچائے جانے والے نقصان کے حوالے سے کچھ بات ہوسکے۔۔اس کی ضرورت یوں پیش آئی کہ ۔۔ آپ کے چینل نے مورخہ 26 نومبر بروز جمعہ کی صبح اپنے مارننگ شو، جاگو پاکستان میں  تازہ دودھ کے حوالےسے  یکطرفہ پروگرام کیا ہے اور ہماری سمجھ میں یہ ہے کہ اس پروگرام  جس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر قیصر سجاد کو بلایا گیا۔ ضروری تھا کہ حقائق اور سچائی دکھانے کا دعویدار پورا پاکستانی میڈیا جوکہ وطن عزیز کے چھوٹے فارمرز کو ختم کرنے کے درپے ہے اور اب آپ کا چینل بھی اس میں ڈبہ بند دودھ کی تشہیر کے لئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرح ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگیا اور مجھے حیرت ہے کہ تازہ دودھ سے متنفر کرنے کے لئےعوام الناس کو ایک مسیحا نما شخص کو بلایا گیا اور تازہ دودھ کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی وہ بھی یکطرفہ۔۔

ڈیری فارمرز کی کوئی نمائندہ تنظیم نہیں تھی حالانکہ ڈیری فارمر طبقہ ناخواندہ ہے ایک ٹیکنیکل ڈاکٹر کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا تھا پر ڈبہ بند کمپنیاں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور Hum Entertainment کے پروڈیوسر نے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے یکطرفہ پروگرام چلا کر پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی (فارمر) کو تباہ کرنے کے لئے ان سب کا ساتھ دیا ۔۔ میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے نہیں کہ اس یکطرفہ پروگرام میں کیوں پاکستان کے چھوٹے ڈیری فارمرز کو ختم کرنے کے لئے شاید Paid پروگرام کے طور پرکی جانے والی باتیں کیں گئیں جو کہ ہرگز مناسب نہیں  ہیں۔۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ضرور سن کے دیئے گئے اشتہارات چینل کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں  اور پیمرا کے قوانین اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں پر ہمارے آپ کو مخاطب کرنے کا مقصد یہی ہے کہ چند روپیہ کے عوض اشتہار اور پھر یکطرفہ پروگرام شاید آپ کے نزدیک اہمیت نہ رکھتا ہو پر عوام الناس کو تازہ دودھ کے بارے میں گندا اور ڈبے کا دودھ اچھا کہا جارہا ہے۔۔حقیقت یہ ہے کہ  کارپوریٹ ڈیری فارمز 1 فیصد پیداوار کرتے ہیں 99 فیصد چھوٹے فارمرز اور یہ ڈبے کا اچھا دودھ 99 فیصد فارمرز سے لیا گیا، بقول ان مسیحاوں کے (گندا) دودھ میشنوں سے گزر کر اچھا ہوجاتا ہے ۔ چونکہ آپ اس چینل کی مالک ہیں میں آپ سے مودبانہ درخواست کرتا ہوں کہ اگر آپ کے چینل نے یکطرفہ پروگرام کرکے پاکستان کے ڈیری فارمرز کی دل آزاری کی اور پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو متوقع نقصان دینے میں ملٹی نیشنل کمپنیوں،  پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا حصہ بنے۔۔ڈاکٹر قیصر سجا د کے موقف کے ساتھ ڈیری فارمرز کا موقف لیا جانا ضروری تھا ۔ہم آپ سے ڈیری فارمرز کی نمائندگی کرتے ہوئے  آپ کے ہی پلیٹ فارم اور آپ کے ہی  مارننگ شو میں عوام الناس کو آگاہی دینا چاہتے ہیں اور یہ ہمارا حق بھی ہے۔۔ کیونکہ ڈیری فارمرز کی تمام ایسوسی ایشن فلاحی باڈی کی صورت میں کام کرتی ہیں اور وسائل کی کمی کے باعث Paid پروگرام نہیں کرسکتے تو ہم آپ سے اس شکایت کے ساتھ اپنی آواز کو ان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بلند کرنا چاہتے ہیں ۔۔ عین نوازش ہوگی (شاکر عمر گجر ،صدر ڈیری & کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان ،فون نمبر03008281786)۔۔

(اس کھلے خط سے ہماری ویب سائیٹ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔علی عمران جونیئر)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں