karachi bar ka hum tv se maafi ka mutaalba

ہم ٹی وی بھی اسلام آباد شفٹ کرنے کا فیصلہ۔۔

انٹرٹیمنٹ کے حوالے سے ملک گیر شہرت کے حامل ہم ٹی وی کو اسلام آباد شفٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔۔ اسی گروپ کا نیوزچینل ہم نیوز پہلے ہی اسلام آباد میں ہے۔۔۔ اطلاعات کے مطابق ہم ٹی وی کا ہیڈآفس پہلے ہی دن سے کراچی میں ہے۔۔ اب اسے اسلام آباد شفٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ہم ٹی وی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کو تین ماہ کا نوٹس دے دیا ہے اور کہا ہے کہ تین ماہ بعد کراچی میں نہیں اسلام آباد کام کرنا ہوگا اور سیلری میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، اسی سیلری میں کام کرنا ہوگا، جس نے کرنا ہے کرے ورنہ اس کی مرضی ہے۔۔۔ ہم ٹی وی کے پرانے ملازمین کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہمارے گھر ہیں، کچھ جوائنٹ فیمیلیز میں رہتے ہیں اس لئے کم سیلری کے باوجود گزارا ہوجاتا ہے لیکن اگر کسی کی سیلری تیس یا چالیس ہزار روپے ہے، وہ اسلام آباد شفٹ ہوگا تو وہاں گھر کے کرایہ، بچوں کی اسکول فیس ، یوٹیلٹی بلز و دیگر اخراجات پورے نہیں ہوسکیں گے جب کہ انتظامیہ نے سیلری بڑھانے سے بھی صاف انکار کردیا ہے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں