ہم نیوز میں رپورٹرز کو عوامی مسائل پر خبریں دینے سے روک دیا گیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ عیدکی تعطیلات کے بعد تمام آؤٹ اسٹیشن رپورٹرز کو تحریری طور پر اطلاع دی گئی ہے کہ ۔۔ وہ عوامی مسائل پر کوئی پیکیج یا اسٹوری فائل نہ کریں۔۔ او ایس آر کے رپورٹرز کو دی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ۔۔تمام رپورٹرز سے گزارش ہے کہ گندگی ، سیوریج ، ٹوٹ پھوٹ اور اس طرح کے مسائل پر ایز لائیو ، پیکج یا سٹوری فائل نہ کریں ۔۔ پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے میں ہم نیوز کا ساتھ دیں اور مثبت پہلوؤں پر رپورٹنگ کر کے اچھی خبریں نکالیں.۔۔پپو نے ہم نیوز انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ جب نیوز چینل عوامی مسائل اجاگر نہیں کرے گا تو کیا پھر حکومت کی تعریفوں کے پُل باندھے گا؟؟
Facebook Comments