ہم نیوز میں برطرفیوں کا عمل اب بھی جاری ہے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جیسا کہ پپو نے گزشتہ خبر میں چند روز پہلے بتایا تھا کہ اس بار نکالے جانے والے لوگوں میں اکثریت کام کے لوگوں کی ہے لیکن شاید سی ای او درید قریشی اور سلطانہ آپا نے پپو کی بات کو ٹھیک سے سمجھا نہیں بہرحال گزشتہ روز بھی دو کام کی خواتین اینکرز کو نکال دیا گیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں سے ایک اینکر چھٹیوں پر ہے جب کہ دوسری کو ایچ آر نے بلا کر فارغ کردیا۔۔ پپو نے یہ بھی انکشاف کی ہے کہ جس خاتون اینکر کو گزشتہ روز فارغ کیا گیا اس نے ہم میوز کی لانچنگ کا پہلا بلیٹن کیا تھا اور اس سے زیادہ افسوس کی بات تویہ ہے گھر کی واحد کفیل ہے اور باپ کینسر کا مریض ہے جس کا علاج بھی خاتون اینکر اپنی محدود سیلری سے کراتی ہے۔۔ پپو کے مطابق اس وقت ہم میوز میں بھرپور فیورٹ ازم چل رہاہے، جب ایچ آر نکالنے والوں کو نکالے جانے کی وجہ نہ بتاسکے تو اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ادارہ کس رخ پہ جارہاہے۔ منظور نظر خواتین اینکرز کو نہ صرف پسندیدہ شفٹس اور پرائم ٹائم دیا جاتا ہے بلکہ ان کی غلطیاں بھی نظرانداز کی جاتی ہیں۔ پپو نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ ہم نیٹ ورک خواتین کیلئے انتہائی محفوظ جگہ سمجھی جاتی تھی لیکن ہم نیوز میں اس کا الٹ ہورہاہے جب خواتین ہراسمنٹ سے متعلق ایچ آر کو میل یا سلطانہ آپا کو میسیج کرتی ہیں تو ہم نیوز کی بیٹیوں پر کسی حجاج بن یوسف کو توفیق نہیں ہوتی کہ کسی محمد بن قاسم کو بھیج کر ان بیٹیوں کی اشک شوئی کی جاسکے، دوسری طرف ایسے ہی معاملات پر کل کراچی میں ہونے والے سیمینار میں شرکت کے لئے درید قریشی صاحب آئیں گے اور دفاتر میں خواتین سے ہراسمنٹ سے متعلق موضوع پر لیکچر دینگے پپو نے پھر مشورہ دیاہے کہ پہلے گھر میں لگی آگ بجھائیں پھر دوسروں پر انگلیاں اٹھائیں۔۔
ہم نیوز سے دوخواتین اینکرز فائر۔۔
Facebook Comments