hum network or tankhuaho mein izafa

ہم نیوز،سال میں دوسرے بونس کا اعلان۔۔

ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک میں سال 2024 کے آغاز میں  ایک بار پھر بونس  کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ تمام اسٹاف کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابربونس اگلی  تنخواہ کے ساتھ دیا جائے گا۔۔یعنی جنوری کی تنخواہ جو یکم فروری کو ملتی ہے اس کے ساتھ بونس بھی ملے گا۔۔  ۔۔ اس سے پہلے پچھلے سال کے مالی سال تک مسلسل تیسرے سال سالانہ انکریمنٹ بھی تمام اسٹاف کو دیا جاچکا ہے  ۔۔یہی نہیں اس کے علاوہ سب کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس پچھلے سال بھی  دیا جاچکا ہے ۔۔۔الیکٹرونک میڈیا کے 24 سالہ کیریئر ۔۔۔ پاکستان کی نیوز چینل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ٹی وی چینل میں چھ ماہ کے اندر دو بونس اور  مسلسل تیسرے سال سسٹیمٹک انکریمنٹ دیا گیا ہو  ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2021 میں یہ انکریمنٹ سو فیصد تک تھا ، 2022 میں 50 فیصد تک  تھا اور اس سال یہ انکریمنٹ 19 فیصد تک ہے ۔ہر بار یہ انکریمنٹ سال کی یکم جولائی کی تاریخ سے دیا گیا ہے ۔۔ہم اسٹاف سے ٹاون ہال میٹنگ میں سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے کہا کہ انھوں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ، ہم سب کو پاکستان کیلئےکام کرنا ہے اور آگے جانا ہے اس ملک میں صفائی تعلیم صحت اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے ۔واضح رہے کہ ہم نیوز نیٹ ورک میں ہم فیملی  کے تمام ممبران کیلئے میڈیکل انشورنس ہے اور اس کے علاوہ یہ غالبا واحد نیٹ ورک ہے جہاں  ملازمین کے والدین کیلئے اوپی ڈی کی سہولت بھی موجود ہے۔ہم نیوز سمیت ہم   نیٹ ورک پاکستان کا واحد میڈیا نیٹ ورک ہے جو اسٹاک ایکس چینج میں رجسٹرڈ ہے اور اپنے مالی معاملات ہر سال پبلش کرتا ہے ۔ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک میں تمام فیملی ممبران کیلئے پی ایف فنڈ بھی ہے اس کے علاوہ ایڈوانس تنخواہ کی بھی سہولت موجود ہے ۔خواتین اسٹاف کو تنخواہ اور پیٹرول کے علاوہ ٹرانسپورٹ الاونس بھی علیحدہ سے  دیا جاتا ہے ۔ہم نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پر بلڈ ڈونیشن ڈرائیو اور مفت بلڈ ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں ۔ ہم نیٹ ورک میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔ہم نیٹ ورک میں ویمنز ڈے اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ ہر سال ایک عالیشان ایمپلائز کمیونیکشن میٹنگ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ہر فیملی ممبر شریک ہوتا ہے ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں